شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری حاجی ملک محمداقبال نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی کرپٹ قیادت وزیر اعظم عمران خان سے این آر او مانگتی مانگتی خود پارہ پارہ ہوگئی ہے حکومت پہلے بھی دبائو میں نہیںآئی تھی اور آئندہ بھی نہیں آئیگی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے،موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کریگی اپوزیشن احتجاج اورحکومت کے خلاف سازشوں کی بجائے آئندہ عام انتخابات کا انتظار کریں۔
عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے:حاجی ملک محمداقبال
Apr 05, 2021