عمران خان کشمیری مسلمانوں کے ہیروبن گئے:رانا احسان الحق

شیخوپورہ+جنڈیالہ شیر خان(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)انصاف ویلفیئر ونگ سٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا احسان الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اپوزیشن کو ماضی کی طرح اب بھی شرمندگی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا وزیراعظم عمران خان اس وقت کشمیر کے مسلمانوںکے ہیروبن گئے ہیںجنہوں نے بھارتی وزیراعظم کی پیش کش کو ٹھکرا کرکشمیری مسلمانوںکیساتھ عملی طور پر اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیںہوجاتا بھارت کیساتھ مذاکرات اور تجارت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیر پر بیک ڈور ڈپلومیسی اختیار کرکے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جراتمندانہ پالیسیوں کی بدولت آج بھارتی وزیراعظم مذاکرات کی دعوتیںدے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن