حکومت کی تین سالہ کہانیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی،احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کہانیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ۔اسلام آباد کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پھر نیب کے جھوٹے ریفرنس کے حوالے سے پیشی دی، عمران خان نے نارووال کا جھوٹا ریفرنس دائر کیا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ اپنا ایجنڈا پورا نہیں کرسکتے کیونکہ عدلیہ ان کیساتھ تعاون نہیں کررہی، عمران خان پاکستان کی عدلیہ سے کس قسم کا تعاون مانگ رہے ہیں، انہیں ایسا تعاون چاہئے جو ان کی الف لیلیٰ کی کہانی کے حوالے سے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں نیب ریفرنس کی سماعت میڈیا عوام کو کیمرے کے ذریعے دکھائے، تین سال ہوگئے ان کہانیوں کے پیچھے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، پاکستان تین سال میں قرضوں کے جال میں دھنس گیا ، مسلم لیگ (ن) کے 5 سال کے قرضے پیداواری نوعیت کے تھے جس سے ملک کی ترقی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تین سالہ کہانیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ، عمران نیازی نے قرضہ خسارہ پورا کرنے میں پھونک دیا،یہ قرضہ پاکستانی قوم اورمعیشت کے گلے کا طوق ہے، 5 اعشاریہ 8 فیصدکی ترقی سے پاکستان کو منفی ترقی میں دھکیلے گی، ہماری لاغر معیشت قرضوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔انہوں نے کہا کہ این ایچ اے کو ہم نے 4 سو ارب کا بجٹ دیا تھا، آپ نے ایک سو ارب کردیا، ادھورے منصوبے مکمل کرنے کیلئے ایک ہزارارب روپے لگانے پڑیں گے،، یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری قسمت کے فیصلے آئی ایم ایف کے بابو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سی پیک کو تباہ کردیاگیا ،2018 کے بعد کونسامنصوبہ آپ نے شروع کیا،جو منصوبے ہم نے شروع کئے وہ بھی آپ پورے نہیں کر سکے۔

ای پیپر دی نیشن