را جستھان: کر فیو بر قرار ، مسلما نوں کے 40گھر نذز آتش: دہلی ، ہندو ئوں کا 3صحا فیوں پر تشدد

Apr 05, 2022


نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو برقرار ہے۔ مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی، لوٹ مار بھی کی گئی۔ علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اور پولیس نے مل کر 24 گھنٹوں کے اندر مسلمانوں کے 40 گھروں کو آگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پولیس نے مسلمانوں کی مدد کرنے کی بجائے حسب روایت ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیا۔ مسلمانوں پر ہندو انتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔ بھارتی دارالحکومت میں ’ہندو مہا پنچایت‘ نامی تقریب میں انتہا پسند جنونیوں نے مسلمان صحافیوں کو جہادی قرار دیکر حملہ کردیا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو مہا پنچایت کے موقع پر دو انتہاپسند ہندو رہنمائوں اور ایک دائیں بازو کے منظور نظر ٹی وی چینل کے چیف ایڈیٹر نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور مسلمان صحافیوں کو جہادی قرار دیا۔ جس پر مسلمان صحافیوں نے احتجاج کیا تو جنونی انتہا پسند ہندوئوں نے صحافیوں پر حملہ کردیا۔ ان کے کیمرے توڑ دیئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مدد کو آنے والے ہندو صحافیوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی گئی۔ انتہا پسند ہندوئوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں کی شناخت ارباب علی، میر فیصل اور محمد مہربان کے ناموں سے ہوئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تقریب کے منتظمین، دو انتہا پسند ہندو رہنمائوں اور سدھرشن نیوز کے چیف ایڈیٹر کے خلاف اشعال انگیز تقاریر کرنے اور تشدد پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزیدخبریں