راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق میٹرک و انٹرمیڈیٹ تعلیمی سال 2020 اور 2021ء کے طلباء و طالبات جو مارکس امپرومنٹ کا امتحان دے چکے ہیںاور ان کے مارکس ابھی بھی% 50 سے کم یا گریڈ E.D ہیں یا مارکس امپروو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ان کو چار چانس د یئے گئے ہیں،گزشتہ روزترجمان تعلیمی بورڈ ارسلان چیمہ نے کہا ہے کہ ایسے امیدواران تین سال کے اندر مروجہ سلیبس و مقررہ شیڈول کے مطابق مضمون وائز یا پارٹ وائز (پارٹ فرسٹ یا پارٹ سیکنڈ یا دونوں پارٹس کا کمبائنڈ) امتحان دے کر مارکس امپروو کر سکتے ہیں۔ اضافی چانس لینے کی صورت میں اگر 50% یا گریڈ Cسے نمبرات بڑھ گئے تو مزید چانس کی سہولت ختم تصور گی اور ایسے امیدواران کی تعلیمی اسناد پر حاصل کردہ مواقع نمبر آف اٹمٹ بھی واضح درج کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایسے امیدواران جن کو میٹرک و انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کئے ہوئے 2 سال سے زیاد ہ کا عرصہ گزر چکا ہے وہ اسٹامپ پیپر پر اس امر کا حلف نامہ دیں گے۔
کہ انہوں نے مزید تعلیم ہائیر ایجوکیشن ایسوسی ایٹ ڈگری ,بی ایس یا اسکے مساوی ڈگری حاصل نہیں کی۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحان میٹرک سالانہ 2022اور امتحان انٹر سالانہ 2022 کے داخلے بورڈ قوانین کے مطابق مروجہ فیس کے ساتھ آن لائن ہو رہے ہیں۔مذکورہ بالا امیدواران کے بھی فیس چالان آج کی فیس کے مطابق ہی پرنٹ ہونگے۔ ایسے تمام طلباء و طالبات جو مذکورہ بالا کیٹگری میں امپرومنٹ کے لئے اپلائی کریں گے۔ وہ سنگل فیس کی سہولت حاصل کرنے کے لئے آن لائن چالان دوبارہ سنگل فیس کے ساتھ تعلیمی بورڈ کے لنک سے دوبارہ پرنٹ کر کے فیس بورڈ حدود میں واقع حبیب بنک کی کسی بھی برانچ میںیکم تا پندرہ کے اندر جمع کروائیں۔