جعفرآباد (نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری آبپاشی حاجی عبدالفتاح بھنگر نے ممل جھیل ڈھورا، شاہی کے مقام پر سم شاخ، خان واہ زیب واہ خانکی، گھڑنگ،خان پور،ڈمب ڈسٹری بیوشن، نورپور سسٹم، فیض آباد،قبولہ اور کیرتھر کینال کی مختلف ڈسٹری بیوٹرز اور مائنرز کا دورہ کیا چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق ایکس ای این کیرتھر کینال محمد ظفر ایکس ای این جھل مگسی محمدیار مگسی ایکس ای این ڈرینج مہر اللہ انصاری ایس ڈی او کریم بخش جویا جاوید احمد بہرانی صابر حسین رند سمیت دیگر افسر بھی ہمراہ تھے چیف انجینئر کینالز قاضی عبدالرزاق نے کیرتھر کینال۔ڈرینج سسٹم کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر نے کہا کہ کیرتھر کینال میں عرصہ دراز سے صحیح معنوں میں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی کی تہہ کینال میں بیٹھ گئی ہے جس کی وجہ سے پانی کی ترسیل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے موجودہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال میں بھل صفائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے عمل کو جلد از جلد شروع کریں تاکہ خریف کے سیزن میں عوام کو بروقت زرعی پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے دوران گورنمنٹ کنٹریکٹر کی زیادہ سے زیادہ مشینری سے کام لیا جائے تاکہ بھل صفائی کا عمل جلد از جلد صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچے ورک پلان کے مطابق کام شروع کیا جائے اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔
سیکرٹری آبپاشی کا مائنرز اور ڈسٹری بیوٹرز کا دورہ
Apr 05, 2022