غیر آئینی قدم اٹھاکر ملک وقوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا:سید نصیر شاہ

سبی (نامہ نگار ) پیپلزپارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وٹکٹ ہولڈر  سید نصیر احمد شاہ نے کہا کہ  غیر آئینی قدم اٹھاکر ملک وقوم کے حقوق پر ڈاکہ زنی کی گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے حقیقی رہنما بن کر قوم کی درست سمت میں راہنمائی کی ان کی شہادت ملک وقوم کے لئے المیہ سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے   صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  پیپلز پارٹی کے رہنما وسینئر صحافی محمد اسلم بوہڑ ، عبداللہ بلوچ بھی موجود تھے۔ نصیر شاہ نے کہا کہ ملک وقوم کو درست سمت میں راہنمائی کرنے والے لیڈر قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں اور وہ بحرانوں کے دوران بڑے عزم اور وژن کے ساتھ رہنمائی کرتے ہیں۔ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن