کراچی ( نیوز رپورٹر) جانوروں میں لمپی اسکن بیماری سے بچاؤ کی ویکسین کی 11لاکھ خوراکیں ترکی سے کراچی پہنچ گئیں جنہیں فوری طور پر محکمہ لائیو اسٹاک کے حوالے کرکے آج سے ہی جانوروں کی ویکسی نیشن شروع کر ادی گئی۔تفصیلات کے مطابق ترکی سے درآمدہ جانوروں میں لمپی اسکن بیماری سے بچا ؤکی ویکسین کی 11لاکھ خوراکیں کراچی پہنچیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کے عملے نے ویکسین وصول کر لی ، حکام کا کہنا ہے کہ آج سے لمپی اسکن سے بچاؤ کی ویکسین جانوروں میں لگانا شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک نے کہا کہ صوبے میں 32 ہزار سیزائد جانور لمپی اسکن کا شکار ہوئے، لمپی اسکن سے تاحال 322 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔یاد رہے صوبائی ٹاسک فورس نے بتایا تھا کہ بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہوگیا اور بیمار جانوروں کی تعداد 32 ہزار725سے تجاوز کرگئی۔ کراچی میں سب سے زیادہ 17 ہزار335، ٹھٹھہ میں 4 ہزار609، حیدرآباد میں 774 ، سجاول میں 369، ٹنڈو محمد خان میں 851، بدین میں 994 ، سانگھڑ میں 831، مٹیاری میں 236، بے نظیر آباد میں 631، خیر پور716 ،قمبر شہداد کوٹ 623، دادو 340، جامشورو میں 588، تھانہ بولا خان میں 964 اور چڈکیو373 گائے جلدی بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں۔وائرس سے مرنے والے جانوروں کی تعداد کراچی میں 41 ،ٹھٹھہ میں 46 ، حیدرآباد میں 54،سجاول میں 14،ٹنڈو محمد خان میں8 ،بدین میں8 ،تھر پار کر1عمر کوٹ میں2،میر پور خاص میں 4سانگھڑ میں 12 ،مٹیاری میں5 ،بے نظیر آباد میں17،خیر پور میں28 ،قمبر شہداد کوٹ میں 11 ،دادو میں10،جامشورومیں36، تھانہ بولا خان میں46 ، ،چڈ کیو8 اور جوہی میں 2 ہے۔