بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ  اور مہنگائی کے بے رحم پنجے

Apr 05, 2022


رمضان کریم شروع ہوتے ہی کئی شہروں میں بجلی و گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ 
گزشتہ دنوں سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی جبکہ اس وقت ملک بھر میں بجلی و گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ افطار و سحر کے وقت گیس کا نہ ہونا گھریلو خواتین کیلئے اذیت کا باعث بن چکا ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ میں سلنڈر مافیا کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات کئے جاتے جن سے کم از کم رمضان المبارک میں عوام کو بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ اعلان کرنے کے باوجود ملک بھر میں بجلی و گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے جس کا اعلیٰ حکام کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ دوسری جانب بلند بانگ دعوئوں کے باوجود مارکیٹ اور بازارں میں مہنگائی نے اپنے بے رحم پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ ماہِ رمضان میں منافع خور مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کیلئے متحرک ہو چکا ہے اور اشیاء ضروریہ من مانے نرخوں پر فروخت کی جارہی ہیں۔ جب تک چیک اینڈ بیلنس کا نظام فعال نہیں ہوتا‘ منافع خوروں کی من مانیوں کو نہیں روکا جا سکتا۔  

مزیدخبریں