اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوںق اور معیار کی مانیٹرنگ

Apr 05, 2022


لاہور( کامرس رپورٹر) رمضان المبار ک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کیلئے1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے03 اپریل کو3 ہزار393 انسپکشنز کیں۔یہ بات صوبہ پنجاب کی رمضان بازاروں کیلئے بنائی گئی مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ 619اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن پر 29مقدمات درج ہوئے اور30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر1 لاکھ35 ہزار900 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع راولپنڈی میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 3 لاکھ84ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے231 انسپکشنز کی گئیں 9 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیوں کیلئے 75مقامات پر چھاپے مارے گئے۔معیار کی مانیٹرنگ کیلئے1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

مزیدخبریں