رشکئی اقتصادی زون : 50ہزار  لوگوں کا روزگار ملے گا

Apr 05, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سرمایہ کاری بورڈ حکام نے کہا ہے کہ خیبرپی کے، ضلع نوشہرہ میں رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ رشکئی اقتصادی زون (ایم ون نوشہرہ)کیلئے ایک ہزار ایکڑ اراضی حاصل کی جا چکی ہے اور صنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدہ سمیت چاروں صوبوں میں 10 خصوصی اقتصادی علاقوں کے قائم کئے جائیں گے۔جس سے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزیدخبریں