کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جاسکتا: رمیز راجہ 

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کیا جا سکتا، معلوم نہیں کہ آئی سی سی میں 4 ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملے گا، لیکن آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل براڈ کاسٹر نے کہا کہ پاک بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ نے ویورشپ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، پاک بھارت میچوں کی طرح ایشز کی بھی ویورشپ بھی بہت زیادہ ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق ابھی بیان نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی فول پروف سکیورٹی اور کرکٹ کی میزبانی کرنے کا ثبوت دیا ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا مجھے بھارت اور پاکستان کی معیشت کا بخوبی معلوم ہے، ہمارے پلانز پاکستان سپر لیگ کو بہتر سے بہتر کرنے کے ہیں لیکن فرنچائز کرکٹ بین الاقوامی مقابلوں کا متبادل نہیں ہو سکتی۔پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی آکشن سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو آکشن کی جانب ضرور لے کر جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...