بیجنگ (اے پی پی)چین میں رواں سال انٹرنیٹ کے شعبہ میں ابتدائی 2 ماہ کے دوران آمدنی میں اضافہ کی شرح مستحکم رہی۔ چینی خبر رساں ادارے نے وزارت صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا کہ انٹرنیٹ اور اس سے متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں کی آمدنی جنوری -فروری کے دوران 222.3 ارب یوآن تقریبا َ35 ارب امریکی ڈالرزرہی جو گزشتہ برس سے 5.1 فیصد زائد ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز سب سیکٹر نے 32 ارب 10 کروڑ یوآن کمائے جو گزشتہ برس سے 7.8 فیصد زیادہ ہے۔