قوم پاکستان دشمن قوتوں کو عبرت کانشان بنا دینگے:غلام محی الدین

Apr 05, 2022


لاہور( نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ اپوزیشن نے عمران خان کی حکومت گرانے اور حصول اقتدار کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے۔ قوم پاکستان دشمن قوتوں کے کندھوں پر سوار ہو کر اقتدار حاصل کرنیوالے کو عبرت کانشان بنا دیں گے،پاکستان کی بائیس کروڑعوام بیدار ہو چکے ہیں حکومت گرانے اور اقتدار حاصل کرنے میں بیرونی قوتوں سے مدد لینا سنگین قومی جرم ہے جس پر غداری کا مقدمہ در ج کیا جانا چائیے۔وہ گز شتہ روزپارٹی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو ملنے والا دھمکی آ میز خط بلا شبہ پاکستان کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے عمران خان کو اس خط کے ذریعے اسے ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ وزیراعظم پاکستان کی حیثیت میں دھمکی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں