''سٹریِم کر'' نامی سوشل اپلیکیشن پر فعاشی  پھیلائی جا رہی ہے،عوامی حلقے 

Apr 05, 2022


  مری(نامہ نگار خصوصی)  موبائل کی ایک سوشل اپلیکیشن کے زریعہ جہاں لاتعداد مقامی لوگوں کو لاکھوں روپے سے محرم کر دیا گیا وہاں مبینہ طور پر اس ناپاک اور غیر قانونی دھندے کے زریعہ بڑے پیمانے پر فعاشی بھی پھیلائی جا رہی ہے ۔اس طرح  ''سٹریِم کر'' نامی یہ سوشل اپلیکیشن جس پر پاکستان میں پابندی بھی ہے اس غیر قانونی کھیل کے زریعہ بڑے پیمانے پر ''جوؤا'' کھیلایا جا رہا ہے۔مری سے لاکھوں روپے اس کھیل میں اڑانے والے بعض نوجوانوں نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ کمپنی نے سنہرے خوابوںکا لالچ دے کر انہیں پھنسایا اور انتہائی جابکدستی سے  انہیں  والدین کی زندگی بھر کی کمائی سے محروم کر ڈالا ۔ان نوجوانوں کے مطابق کروڑوں روپے کمپنی اپنے اکاؤنٹ میں منگوا رہی ہے اور لوگوں کو کوائن وغیرہ دکھا کر جؤوا کھیلاتی ہے ۔

مزیدخبریں