ء چکوال(نامہ نگار)حکومتِ پنجا

ء چکوال(نامہ نگار)حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کے تحت عوام الناس کیلئے مارکیٹ ریلیف پالیسی پر بنیادی سطح سے عملدرآمد استوار کرنے کے ضمن میں سبزی منڈی کی متواتر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کا مقصد سبزیوں کی نیلامی کے عمل میں بولی کا موقع پر جائزہ لے کر مارکیٹ میں کم از کم قیمتوں کے تعین کے لئے گائیڈ لائنز فراہم کرنا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم  نے شہر میں سبزی منڈی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ  لیتے ہوئے سبزیوں کی کوالٹی بھی چیک کی۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں انسپکشن کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے عوام کو سبزیوں کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آڑھتی حضرات کو تاکید کی کہ عام آدمی کی سہولت کو بطورِ خاص مد نظر رکھا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن