ڈربن(آئی این پی ) پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو با آسانی 220 رنز سے شکست دے دی۔ ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ٹیم کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگلا دیشی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دوسرے کم ترین اسکور 53 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے نجم الحسین (26) اور تسکین احمد (14) کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ یاسر علی 5، محمو الحسن 4، کپتان مومن الحق اور لٹن داس 2،2 رنز بناسکے جبکہ شادمان اسلام، مشفق الرحیم، مہدی حسن اور خالد احمد صفر پر آٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 اور سائمن ہارمر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں کپتان ڈین ایلگر (64) کی نصف سنچری کی بدولت 204 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی تھی۔ ریان ریکلٹن 39 رنز ناٹ آٹ جبکہ کیگان پیٹرسن 36 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔ بنگلا دیشن کی جانب سے مہدی حسن اور عبادت حسین نے 3،3 جبکہ تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔