ملتان (سماجی رپورٹر)متحدہ جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام بہاولپور بائی پاس ملتان پر مرکز رحمت اللعالمین میں پیغام قرآن و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس سے عالم دین مولانا ناصر مدنی او ر علامہ خالد فاروقی نے خطاب کر تے ہو ئے کہاپاکستان کا استحکام اور سالمیت کے تحفظ کے لئے پوری قوم متحد ہے وطن عزیز سے محبت ہمارے نبی پاکؐ کی سنت ہے مسلمان ایک دوسرے کی جان و مال کا تحفظ کرے، معاملات بہتر بنائیں، ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اللہ کے سامنے توبہ و استغفار کی جائے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کے لئے ایسے دیانتدار شخص کا انتخاب کرنا چاہیے جو اس ملک کو آپؐ کے اصولوں کے مطابق چلاسکے، آج کل کی سیاسی صورتحال دیکھ کر عوام کو اپنے ضمیر کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ کانفرنس سے پروفیسر احسان عالم چوہان، میاں آصف اخوانی، ایوب مغل، ملک طارق آرائیں، طاہر فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔