کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے کو کام سے روک دیا۔ ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق طالبان حکام سے عملے کو کام سے روکنے پر تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔ طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنیٰ تھا۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ عملے کو سکیورٹی خدشات کے باعث کام پر نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یو این عملہ 48 گھنٹے کام پر نہیں آئے گا۔ طالبان حکام کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین کو کام سے روک دیا
Apr 05, 2023