اگلے ماہ انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائیں گے: ترک صدر

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائے گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے۔ آپ ایک سفیر ہیں۔ طیب اردگان کی جانب سے مذکورہ بالا بیان ترکی میں امریکی سفیر جیف فلیک کی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے سربراہ کمال کلیداروگلو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ طیب اردگان کا  کہنا تھا کہ  یہاں آپ کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے، صدر نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے اب مکالمے کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ آپ مجھ سے اب نہیں مل سکتے اور کیوں؟ یہ آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ ہمیں امریکا کو سبق سکھانا ہے۔ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے، یہ آپ جان جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن