اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے47 کیس رپورٹ ہوئے اور 20 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔منگل کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے2ہزار946ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.60فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 20 کی حالت تشویشناک ہے۔