اوکاڑہ: ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی، ساس کو قتل کر دیا

اوکاڑہ (نامہ نگار) خاوند نے غیرت کے نام پر بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیر گڑھ کے مو ضع 23ڈی میں ارشد علی ولد خوشی محمد  کو شک تھا کہ اس کی زوجہ عابدہ  کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اس کی ساس اشراں بی بی  معاون ہے۔  جس پر اس نے کھیتوں میں کام کرتی اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد اس کے اوپر چارہ ڈال کر چھپا دیا اور گاؤں میں جا کر اپنی ساس اشراں کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن