اوکاڑہ (نامہ نگار) خاوند نے غیرت کے نام پر بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیر گڑھ کے مو ضع 23ڈی میں ارشد علی ولد خوشی محمد کو شک تھا کہ اس کی زوجہ عابدہ کے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور اس کی ساس اشراں بی بی معاون ہے۔ جس پر اس نے کھیتوں میں کام کرتی اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کے بعد اس کے اوپر چارہ ڈال کر چھپا دیا اور گاؤں میں جا کر اپنی ساس اشراں کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
اوکاڑہ: ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی، ساس کو قتل کر دیا
Apr 05, 2023