لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کیلئے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوکریاں دینے والے اور لینے والے دونوں قانون کی زد میں آئیں گے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب وقاص الحسن نے میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔