کچے میں آپریشن جاری‘ ڈاکوئوں کے ٹھکانے نذر آتش‘ مورچوں پر پولیس قابض

تنگوانی (رپورٹ پیر بخش نوناری) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں دوسرے روز بھی پولیس کا آپریشن جاری پولیس نے ڈاکو کا گھیراؤ تنگ کر لیا  ڈاکو بھاگنے پر مجبور ہوگئے کچے میں جاری آپریشن کی کمانڈنگ ایس ایس پی عرفان سمو نے کی آپریشن میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ مختلف تھانوں کے 300 اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ پولیس اور ڈاکوؤں میں اینٹی ائیر کرافٹ گن راکٹ لانچر کی گولے فائر کیے گئے  جبکہ پولیس نے ڈاکوں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دیا ہے بھیہ‘ سبزوئی  اور جاگیرانی گینگ کے مکانات اور ان کے ٹھکانوں سمیت ان کے مورچوں پر پولیس نے قبضہ کرلیا ہے گزشتہ روز پولیس کا کچے میں آپریشن کے دوران ایس ایچ او شہید ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے اپنے شہید پولیس کا بدلہ لینے اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے پولیس کے جانب سے کچے میں آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے جب کہ ایس ایس پی عرفان سمو نے کہا ہے کہ ڈاکوں کا خاتمہ کرکے ضلع بھر میں امن بحال کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن