سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات

 اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہمیشہ مضبوط برادرانہ تعلقات رہے ہیں جو ہمارے مشترکہ مذہب، ثقافت، روایات اور باہمی خیر سگالی کے جذبے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت حرمین شریفین کے متولی اور سعودی قیادت کا بے پناہ احترام کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں دل کھول کر کردار ادا کیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن