عوام،سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکومت نہ ہوئی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ریاست میں بغاوت کے مترادف ہوگا ریاست عوام کا نام ہے اور ساری عوام اور سارے ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں آج سپریم کورٹ کے فیصلے میں ریاست کی جمہوری زندگی یا غیر آئینی موت کا فیصلہ ہو گاان خیالات کا اظہار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی سے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ایک سال میں غریب آٹے کی موت کی لائن میں لگا ہے یا IMFکی شرائط پر گھٹنے کے بل لیٹا ہے نواز شریف کہتا ہے تین ججوں کے فیصلے سے ڈالر 500 روپے ہوجائے گابلاول کہتا ہے ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہیشہباز شریف کہتا ہے 3 ججوں کا فیصلہ منظور نہیں پھر شہباز شریف توہین عدالت کے ریڈار میں آئے گا اور گھر جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن