سرگودھا: 200 تھیلے لوٹ لئے گئے، فیصل آباد میں جعلی ٹوکن پر 4 افراد گرفتار

سرگودھا؍ فیصل آباد (این این آئی) شہریوں نے آٹے کے 200 تھیلے لوٹ لئے۔ فیصل آباد میں 4 افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں یونین کونسل چاوہ کی عمارت کے غیر محفوظ ہونے پر مفت آٹا سنٹر کو گرڈ سٹیشن علی پور نون منتقل کر دیا گیا لیکن آٹا تھیلوں کی فلور مل سے سپلائی میں 200 آٹا تھیلوں کو یونین کونسل اتارا گیا تو لوگوں نے تالے توڑ کر آٹا کے تھیلے لوٹ لئے۔ اس غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے حلقہ پٹواری محمد ریاض کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فیصل آباد میں انتظامیہ نے سستا آٹا کی فراہمی کیلئے بنائے جانے والے کلیم شہید کالونی اور سساں روڈ پر ہاکی سٹیڈیم میں جعلی ٹوکن پر مفت آٹا لنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کو پکڑ لیا ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ملزمان فیصل ریاض اسلم اور کلیم شہید پارک سستا آٹا حاصل کرنے والے اختر کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...