لاہور (این این آئی) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے رہائی ملتے ہی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ پنجاب کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل لاہور سے نکلتے ہی اینٹی کرپشن ٹیم نے گرفتار کیا۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کو لے کر کیمپ جیل سے روانہ ہوگئی۔ قبل ازیں سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کی تھی۔