اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین و قانون کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروا کر کفارہ ادا کرے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا پوری ریاستی مشینری کی آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جرات مندی کے ساتھ فیصلہ دینے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ اور بنچ میں شامل دیگرمعزز ممبرز کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آئین کو ایک بہت بڑے حملے سے بچا لیا۔ حکومت کی تمام تردھمکیوں،عدم تعاون،منفی میڈیا مہم،وزیر اعظم کے بائیکاٹ کے اعلان اور وزیرداخلہ کی طرف سے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کیلئے ایمرجنسی لگانے کی دھمکیوں کے باوجود سپریم کورٹ نے آئین کی بالا دستی یقینی بنائی اور ملک کو ایک بڑے آئینی بحران سے بچا لیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے خلاف تسلسل کے ساتھ غیر قانونی اقدامات پر کابینہ سمیت مستعفی ہو جانا چاہیے۔