بھارت نہیں آتا تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے: سلیم یوسف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان آنے سے صاف انکار سخت فیصلہ ہے اگر بھارتی ٹیم اپنے فیصلے پر برقرار رہتی ہے تو پھر پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔ کرکٹ میں یکطرفہ فیصلے نہیں کیے جاتے، پاکستان کوئی معمولی ٹیم نہیں ہے اس کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔ شائقینِ کرکٹ پاک بھارت میچز دیکھنا چاہتے ہیں، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ وہ بڑی ٹیم ہے اور وہ پاکستان نہیں جائیگی تو پھر پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے کیونکہ پاکستان میں دنیا کی تمام بڑی ٹیمیں آچکی ہیں۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سب ہی ٹیموں نے پاکستان آکر سیریز کھیلی، بھارت کو بھی پاکستان آکر ایشیا کپ کھیلنا چاہیے، شائقینِ  دونوں ممالک کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہین شاہ نوجوان بائولر ہیں جو ابھی انجری سے واپس آیا ہے اس پر کپتانی یا نائب کپتانی کا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن