رمضان سپورٹس سیریز‘ 768 کھلاڑی شریک ہونگے : ڈی جی سپورٹس

Apr 05, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ پہلی رمضان المبارک سپورٹس سیریز 2023 ئ￿  کے انعقاد کیلئے اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ہاکی، فٹ بال، کبڈی، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پنجاب کی تمام ڈویڑنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹیپ بال کرکٹ ایونٹ میں لاہور کے کلبوں کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز صوبے کے کھلاڑیوں کو 6 گیمز میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کریگی۔ تمام ڈویژنز سے مجموعی طور پر 768 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے‘ 135 ٹیم آفیشلز ہوں گے، پہلی رمضان سپورٹس سیریز کی پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 72 کھلاڑی (8 کھلاڑی فی ٹیم) اور 15 آفیشلز شرکت کریں گے،لاہور کرکٹ چیمپئن شپ میں 156 کھلاڑی (13 کھلاڑی فی ٹیم) اور 25آفیشلز شرکت کریں گے، پنجاب ہاکی چیمپئن شپ میں 162 کھلاڑی (18 کھلاڑی فی ٹیم) اور 30 آفیشلزشرکت کرینگے، پنجاب فٹبال چیمپئن شپ میں 162 کھلاڑی (18 کھلاڑی فی ٹیم) اور 25 آفیشلز شرکت کریں گے، پنجاب کبڈی چیمپئن شپ میں 144 کھلاڑی (16 کھلاڑی فی ٹیم) اور 25 آفیشلز شامل ہونگے جبکہ پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں 72 کھلاڑی (فی ٹیم 8 کھلاڑی) اور 15 آفیشلز شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں