کسی کے کہنے پر سرفراز کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے:ندیم عمر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر سرفراز احمد کو کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے، وہ ہماری ٹیم کے ٹریڈ مارک ہیں۔ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں ہماری فرنچائز نے اچھی پرفارمنس نہیں دی لیکن اسکی وجہ صرف سرفراز احمد کی قیادت کرنا نہیں، ہمارے اوورسیز پلیئر ہسرنگا نہیں آئے اسکا ہمیں بہت نقصان ہوا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی، انڈر19ورلڈکپ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹائٹل جیتا، انکی ملکی سطح پر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ گلیڈی ایترز کا حصہ تھے اور رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...