انٹراوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے مہنگا، 292 کی تاریخی بلندی 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر287اور اوپن مارکیٹ میں 292 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر کی قدر 2.25روپے اضافہ سے 285.04روپے سے بڑھکر 287.29 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر287سے بڑھ کر 292روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت گزشتہ روز 12ڈالرز اضافہ کے بعد 1982ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میںسونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 5000روپے اضافہ سے 2لاکھ 14ہزار 500 اور دس گرام سونے کی قیمت 4288روپے اضافہ سے 1لاکھ 83ہزار 900روپے رہی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100روپے اضافہ سے 2450روپے کی سطح پر رہی۔
ڈالر سونا 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...