میانی صاحب قبرستان میں تدفین کیلئے فیس وصولی کیخلاف حکام سے رپورٹ طلب 


لاہور(خبر نگار)ہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان میں تدفین کیلئے فیس وصولی کیخلاف درخواست پر حکام سے تین ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی، رانا سکندر ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میانی صاحب قبرستان میں تدفین کیلئے دس ہزار روپے کی فیس وصول کی جا رہی ہے، میانی صاحب قبرستان ایک ٹرسٹ ہے اور ٹرسٹ کیلئے فیس وصول نہیں کی جاسکتی، فیس کی وصول بنیادی حقوق اور قوانین کیخلاف ہے، استدعا ہے کہ تدفین کیلئے فیس وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...