لا ہو (نامہ نگار)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں قائم تمام آٹا تقسیم پوائنٹس پر کہ آٹا کے تھیلوں کی تقسیم کے دوران بزرگوں، خواتین، بچوں، معذور افراد سمیت تمام شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور مدد فراہم کر رہی ہے۔ شہر بھر میں حکومت پنجاب کے مفت آٹا تقسیم کے تمام پوائنٹس پر لاہور پولیس کے 500 سے زائد افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔ تعینات پولیس افسر اوراہلکار آٹا تقسیم کے دوران انتہائی الرٹ رہیں،نظم وضبط یقینی بنائیں۔ نقص امن، دھکم پیل اور بھگڈر ہرگز نہ ہونے دیں۔ شہریوں کی قطار بندی،نظم و ضبط اور امن و امان یقینی بنانے پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔