ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے تیسری سہ ماہی تک ہدف عبور کر لیا 

Apr 05, 2023


لاہور (نامہ نگار))ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے روان سال کے تیسری سہ ماہی تک ہدف عبور کر لیا ہے۔رواں سال کے تیسری سہ ماہی تک ہدف 201,915 ملین روپے مقرر تھا۔آر ٹی او نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 202,044 ملین روپے کی ریکوری کی۔رواں سال حاصل کردہ ہدف گزشتہ سال کی نسبت 36 فیصد زیادہ ہے۔چیف کمشنر ناصر اقبال کی ہدایت پر 122 بنک اٹیچمنٹ کی ذریعے مجموعی طور پر 272 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔آرٹی او انفورسمنٹ لاہور نے 10 ملین روپے کے نان ڈیوٹی سگریٹس کی کھیپ پکڑی،ضبط کیے گئے نان ڈیوٹی سگریٹس میں 8.2 ملین روپے کے ٹیکسز اور ڈیوٹی بھی شامل ہےں۔تیسری سہ ماہی میں 278 ریٹیلز پر پی او ایس سسٹم میں لایا گیا۔ گزشتہ سال مارچ سے ابتک 1574 ریٹیلز کو پی او ایس سسٹم میں لایا گیا۔ٹیکس پیئر کی تعداد بڑھانے کےلئے بروڈنگ آف ٹیکس بیس یونٹ قائم کیے گئے۔مختلف اداروں میں قابل ٹیکس آمدنی حاصل والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ۔بروڈنگ آف ٹیکس بیس یونٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، بیکنگ ٹرانزیکشن،پراپرٹیز سمیت دیگر ڈیپارئمنٹ سے ٹیکس پیئر کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ بروڈنگ آف ٹیکس بیس کے سپیشل یونٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں