لا ہو (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا اچانک دورہ کےا ۔انہوں نے افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پولیس کمانڈ اور کانسٹیبلری میں کوئی فرق نہیں، فورس کی ہر ممکن ویلفیئر میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ پولیس فورس بالخصوص کانسٹیبلری میرے دل کے بہت قریب ہیں اسی لیے میں نہ صرف بذریعہ ٹیلی فون ان سے رابطے میں رہتا ہوں بلکہ ملاقات کرکے حال و احوال اور مسائل بھی دریافت کرتا ہوں۔اہلکاروں کپیسٹی بلڈنگ کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی ریفریشر کورسز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ کو ہدایت کی کہ وہ بیرکس اور لائنز میس کی ماہانہ انسپکشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز میس میں جوانوں کےساتھ روزہ افطار کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیشہ ورانہ سروس پوری کرنے والے پولےس ملازمین کی آخری پے سلیپ ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ایک ماہ قبل جاری کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ پرویژنل پے سلیپ کی بدولت ریٹائرڈہونے والے ملازمین کے پنشن پیپرز بھی بلا تاخیر تیار ہوسکیں گے اورملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والے واجبات کی ادائیگی اور پنشن کے اجراءمیں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ جو افسران واہلکار اپنی پیشہ ورانہ سروس پوری کرکے محکمہ سے ریٹائرڈ ہورہے ہوں ان کی سہولت کا بطور خاص خیال رکھا جائے۔ اگر کسی پولیس ملازم کو کسی بھی مسئلے کا سامنا ہے تو وہ 1787کمپلینٹ سنٹر پر کال کرکے مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتا ۔
پولیس کمانڈ‘ کانسٹیبلری میں کوئی فرق نہیں‘ ویلفیئر ترجیحات میں سرفہرست:آئی جی
Apr 05, 2023