باردانہ موبائل ایپ کے ذریعے 2 لاکھ 35 ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن

Apr 05, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ خوراک پنجاب کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پی آئی ٹی بی کی وضع کردہ باردانہ موبائل ایپ کے ذریعے اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد کاشتکار باردانے کے حصول کیلئے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ بتایا گیا کہ سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر میں اب تک 384 گندم خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ کاشتکاروں کو 46 لاکھ ٹن سے زائد باردانہ جاری کیا جا چکا ہے۔ ایپ سے کاشتکاروں کو باردانہ کے حصول کیلئے رجسٹریشن کروانے میں بہت سہولت ملی ہے جبکہ گندم خریداری کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی پیمنٹ سکرول سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے جس کی رسائی بینکوں اور خوراک مراکز کو دی گئی ہے۔

مزیدخبریں