لاہور(خبر نگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کمرشل و رہائشی پلاٹوں کانیلام عام آج مورخہ پانچ اپریل کو صبح 10 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر ،سوک سنٹر نیو گارڈن ٹاﺅن میں ہوگا۔نیلام عام میں گجر پورہ،مصطفی ٹاون،تاج پورہ،قائداعظم ٹاون،جوہرٹاﺅن ،جوبلی ٹاﺅن اور ایل ڈی اے ایونیو ون میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔نیلامی میں جوبلی ٹاﺅن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری بھی نیلام کیے جائیں گے۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاوسنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہاﺅسنگ اور دیگر متعلقہ افسران کریں گے۔نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی جائیں گی۔کامیاب بولی دہندہ نیلام عام کی شرائط تسلیم کرنے کے پابند ہوں گے۔