سرعام قتل و غارت ‘چوری ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک ہیں:ضیاءالدین 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ شہر میں سرعام قتل و غارت اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں تشویشناک ہیں۔ لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کی کھلے عام کاروائیاں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ سابق ایس پی پولیس چوہدری فرحت عباس کو ان کے گھر کی دہلیز پر گولیاں مار کر قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔شہری کیلئے ایک جانب قاتل مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں میں جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو چکا ہے تو دوسری جانب سٹریٹ کرائم اور کھلے عام قتل و غارت وارداتوں نے شہریوں میں خوف واہرس پیدا کردیا ہے۔ لاہور میں گذشتہ چند مہینو ں کے دوران چوری ڈکیتی، موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کی چوری، موبائل فونز اور خواتین سے ہینڈبیگ چھیننے سمیت سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے جو پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن