رمضان میں خلوص دل سے اللہ تعالی کو راضی کرنا چاہئے:ہاشم علی شاہ زنجانی

Apr 05, 2023


لاہور (کلچرل رپورٹر ) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے قیمتی لمحات بہت تیزی سے گزر رہے ہیں۔ان بیش قیمت دنوں اور راتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے خلوص دل سے عبادت کرنی چاہئے اللہ تعالی نے روزے کو خاص اپنے لئے قرار دیا ہے۔رمضان المبار کی برکتیں لاتعداد ہیں۔اس مقدس مہینے میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ہر نیک عمل کا اجر ستر گنا ہوجاتا ہے۔اس مبارک مہنے کا دوسرا عشرہ استغفار اور اللہ سے رجوع کا ہے اس عشرہ میں زیادہ سے زیادہ دعا کرنا اور اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہئے۔رمضان میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے۔ہمیں پوری کوشش کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہئے۔آئندہ عشرہ میں شب قدر جیسی عظیم نعمت ہماری منتظر ہے۔روزے کا اثر انسان کے اعمال میں نظر آنا چاہئے انسان دوسروں کے دکھ اور بھوک پیاس کو سمجھنے والا بن جائے۔جھوٹ اور گناہوں سے بچنے کی ہمیشہ کوشش روزے کا اصل مقصد ہے ۔

مزیدخبریں