لاہور (خصوصی نامہ نگار)متحدہ تحریک ختم نبوت رابط کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی سیاسی کمائی تو کھاتی ہے لیکن عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے بھٹو مرحوم کے شاندار کردار کو فراموش کر رکھا ہے بھٹو مرحوم کے یوم وصال کی مناسبت سے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 1953میں مسلم لیگی حاجی نمازی حکمرانوں نے 13ہزار فرزندان اسلام کو شہید کر دیا لیکن مرزائیوں کو اقلیت قرار نہ دیااور ان حکمرانوں نے کہا تھا کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو امریکہ ہماری امداد بند کر دے گا۔ خالد چیمہ نے کہا کہ بھٹو مرحوم نے بین الاقوامی دباو¿ کو مسترد کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ٹھان لی اور اس مسئلہ کو حکومتی فیصلے کی بجائے اسمبلی کے فلور پر لایا گیا قادیانی و لاہوری گروپ کو پورا موقع دیا گیا۔