لاہور (کلچرل رپورٹر)احمد ندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ و افطار پارٹی کا اہتمام مرکز علم و فن پاکستان کے چیئرمیں ایم آر شاہد (تمغہ امتیاز) نے الحمرا ادبی بیٹھک میں کیا۔ تقریب کی صدارت عطاء الحق قاسمی نے کی مہمانان خصوصی میں کرامت بخاری، عباس مرزا، اعجاز رضوی، عبدالمجیدمنہاس،اشرف جاویدشامل تھے۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر ڈاکٹر محمد ابرار نے ادا کیے، تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس کی سعادت حافظ عبد المعیز عامر سعید نے حاصل کی۔ جن شعراءکرام نے مشاعرہ میں حصہ لیا ان میں پروین وفا، ہاشمی، فریدہ خانم، روبینہ شاہین، امجدرسول امجد، جیندرضا پنجابی، علی حسین عابدی، ممتاز راشد لاہوری، محمد یاسین بدر، عمران خورشید، محمد مہدی، بشارت علی شاہ شامل تھے۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حمدیہ اور نعتیہ کلام ترنم سے پڑھنے والوں میں استاد سجاد بری اور ندیم اقبال باہو شامل تھے۔ سٹیج پر بیٹھی شخصیات میں اعجاز رضوی، اشرف جاوید، محمدعباس مرزا، کرامت بخاری، عبدالمجید منہاس، احمد ندیم قاسمی اور حفیظ تائب کے نعتیہ اشعار سنائے اور خوب داد دی۔”پورے قد سے جو کھڑا ہوں تیرا ہے کرم مجھ کو جھکنے نہیں دیتا سہارا تیرا" تقریب کے آخری مقرر صاحب صدر عطاء الحق قاسمی نے دو اشعار حمد کے اور ایک نعت سنائی اس کے ساتھ اپنے صدارتی خطبہ میں انہوں نے میزبان ایم آر شاہد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور احمد ندیم قاسمی سے گزرے لمحات کو یاد کیا۔ ایم آر شاہد کی سالانہ تقریب عرصہ 28 سال سے جاری ہے۔ یہ اس کی احمد ندیم قاسمی سے محبت اور عقیدت کی دلیل ہے پہلے اس تقریب کی صدارت احمد ندیم قاسمی کیا کرتے تھے۔ ان کی وفات کے بعد اب میری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ تقریب کے اختتام پر میزبان ایم آر شاہد نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ افطار پارٹیاں اورنعتیہ مشاعرے ہمیں آپس میں بھائی چارے اور دوستی کا سبق دیتے ہیں۔
احمد ندیم قاسمی کی یاد میں نعتیہ مشاعرہ و افطار پارٹی کااہتمام
Apr 05, 2023