ویسٹ انکلیوڑرز کی سطح پر کوڑے کی سیگریگیشن شروع کرائی ہے: بابر دین 


لاہور(خبر نگار)شہرِ لاہور میں پیدا ہونے والے کوڑے کی مقدار کو کم کر کے لینڈ فل تک پہنچانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عمدہ کاوش کی گئی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے اہم قدم ا±ٹھاتے ہوئے لاہور میں پہلی مرتبہ ویسٹ انکلیوڑرز کی سطح پر کوڑے کی سیگریگیشن اور بہتر استعمال کیلئے ماڈل پراجیکٹ پر ورکنگ شروع کروائی ہے۔ اسی سلسلہ میں سی ای او بابر صاحب دین نے یو سی 81 کے ویسٹ انکلیوڑر پر ورکنگ کا جائزہ لیا۔آپریشن ٹیموں نے اب تک کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بطور پائلٹ پراجیکٹ یوسی 81،83،198 اور 218 میں ویسٹ سیگریگیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یونین کونسل 81کے ویسٹ انکلوڑرز پرکوڑے سے کارآمد اشیا کو علیحدہ کرنے کیلئے ورکرز کی ٹریننگ جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں ویسٹ انکلیوڑرز کی سطح پر کارآمد اشیاءکو علیحدہ کر کے کمپنی کیلئے ریوینیو اکٹھا کیا جائے گا۔ انکلیوڑرز سے حاصل کردہ گرین ویسٹ کو کمپوسٹ پلانٹ پر استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ ویسٹ مینجمنٹ کے نئے ماڈل میں 60 سے 80 فیصد کم ویسٹ کو لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا جائے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کوڑے کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جو کہ فکر کی بات ہے۔لینڈ فل سائٹ پر کوڑے کی ڈمپنگ کم ہونے سے ماحولیاتی آلودگی اور عوامی صحت کے مسائل میں واضح کمی واقع ہو گی۔کوڑے کی مناسب انداز میں تلفی اور ویسٹ کی بہتر مینجمنٹ کیلئے عوامی آگاہی کی مہم بھی چلا رہے ہیں۔مزید براں ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی کے بعدشہر بھر میں ویسٹ سیگریگیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ویسٹ مینجمنٹ کے نئے ماڈل میں کم سے کم ویسٹ کو لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا جائے گا۔ویسٹ سیگریگیشن پراجیکٹ کی کامیابی شہریوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ سی ای او بابر صاحب دین نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ویسٹ سیگریگیشن کی عادت اپنائیں،تھری بنز کا استعمال کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن