سپریم کورٹ کے 3رکنی بینج کا فیصلہ تاریخی بدقسمتی ہے :اختر ڈار


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو یکجا نہ رکھ سکنے والوں کے فیصلے کیسے ملک و قوم کو یکجا رکھ سکیں گے سپریم کورٹ کے 3رکنی بینج کا فیصلہ تاریخی بدقسمتی ہے کہ بیشتر ججز کے اختلافی نوٹ اور بینچ سے علیحدگی سپریم بار کونسل اور تمام سیاسی جماعتوں کے مطالبے کے باوجود فل کورٹ بینچ تشکیل نہ دینا اور پسند نا پسند کی بنیادوں پر فیصلہ دینا کسی صورت بھی ملکی استحکام کا ضامن نہ ہو سکتا ہے دو آرا ءکے باوجود سپریم کورٹ کا فیصلہ جسے تاریخ میں اچھے الفاظ سے نہ لکھا اور نہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹائے جانے کابینہ ڈویژن کے آرڈر کے باوجود کام جاری رکھنے کا کہنے والے تقسیم در تقسیم کی طرف بڑھتے ہوئے ملک میں انارکی کے خواہاں ہےں اختر ڈار نے کہا کہ سپریم کورٹ بطور الیکشن کمیشن کا کام بھی سرانجام دے رہی ہے جو کہ آئین و قانون کی نفی کے مترادف ہے جس کو تمام محب وطن اور مثبت سوچ رکھنے والے تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن