پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور آئینی ماہر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوے دن بعد نگران حکومتیں غیر قانونی ہوجائیں گی پھر لوگ انہیں گھروں سے نکالیں گے۔سپریم کورٹ کے پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے سے متعلق اپنے ایک حالیہ بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کے بارے میں افسوس ہوا۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ لوگ نوے دن کے بعد نگران حکومتوں کو گھروں اور دفاترسے نکالیں گے اور ان کی گاڑیاں روکیں گے۔