ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 142 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 42 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 41 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 23 ڈالر ہے

ای پیپر دی نیشن