نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی انتخابات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی انٹری ہوگئی، مشہور اور معروف آنجہانی سیاست دان اپنی جماعتوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔ 2016 میں انتقال کرنے والی جے للیتا کا اپنی پارٹی کی حمایت میں نیا آڈیو پیغام ووٹر کو حیران کر گیا۔جے للیتا کی مخالف پارٹی بھی پیچھے نہ رہی، 2018 میں انتقال کرنے والے ایم کروناندھی کا اے آئی سے بنایا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔تجزیہ کاروں نے آنجہانی سیاست دانوں کی آواز اور ویڈیو کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا لوگوں کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہوجائے گا۔ٍ
بھارتی انتخابات میں اے آئی کی انٹری‘ آنجہانی سیاستدانوں کے آڈیو، ویڈیو پیغامات
Apr 05, 2024