مقبوضہ کشمیر  محاصرے تلا شی  کا رروائیا ں جا ری خاتون  سمیت 3افراد گرفتار

  سری نگر(کے پی آئی) ضلع راجوری میں بھارتی پولیس نے ایک خاتون سمیت تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ضلع کے علاقے بدھل میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا۔گرفتاری کے بعد ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک کانسٹیبل مردہ پایا گیا۔ 143ویں بٹالین سے وابستہ بی ایس ایف کانسٹیبل کے رتومنی بارھمولہ قصبے میں دوران ڈیوٹی خون میں لت پت پایا گیا۔دوسری جانب بھارتی حکومت کے ایک ٹریبونل نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پابندی کی توثیق کر دی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ نے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کو اکتوبر 2023 میں ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...